ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار میں کار کے ذریعے سپلائی کی جارہی غیر قانونی شراب ضبط : دو گرفتار

کاروار میں کار کے ذریعے سپلائی کی جارہی غیر قانونی شراب ضبط : دو گرفتار

Thu, 17 Dec 2020 19:33:17    S.O. News Service

کاروار :17؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) بذریعہ کار غیر قانونی طورپر گواشراب سپلائی کرنے کے دوران دیہی تھانہ پولس نے چھاپہ مار کر 42200 روپیوں کی گواشراب سمیت 292200 روپئے مالیت کی ملکیت ضبط کرلی اوردو ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا۔ چھاپہ ماری کی یہ کاروائی تعلقہ کے آمدلی میں پیش آئی۔

گرفتار شدگان کی شناخت مرڈیشور سے تعلق رکھنے والے ناگراج اور گوا کے وگھنیش کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مصدقہ اطلاع پر سی پی آئی سنتوش شٹی کی قیادت  میں پی ایس آئی رینون سدپا اور عملے نے کار کا پتہ لگا کر کار سمیت شراب کو اپنی تحویل میں لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔


Share: